حاجی پور (محمد آصف عطا) ریاست بہار کے کثیر الاشاعت روزنامہ قومی تنظیم اخبار سے وابستہ اور اردو ایکشن کمیٹی وِیشالی کے سکریٹری و مشہور صحافی جناب محمد شاہ نواز عطا کو گزشتہ روز ضلع کے جنداہا بلاک علاقہ واقع ارنیا گاؤں میں ایک نجی نیوز چینل " نرمل انڈیا نیوز" کے زریعے صحافتی اور ادبی دنیا میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے " پرتیبھا سمان 2026" کے اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔ اس موقع پر نرمل انڈیا نیوز کے ایڈیٹر جناب روی شنکر کمار نے تقریب کے مہمان خصوصی جناب اتم کمار یادو کے ہاتھوں مومنٹم دیکر نوازا۔ اس موقع پر نرمل انڈیا نیوز کے ایڈیٹر جناب روی شنکر کمار نے کہا کہ وِیشالی ضلع میں گزشتہ 20 سالوں سے اردو ادب اور اردو اخبار میں جناب محمد شاہ نواز عطا نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جس کے لیے نرمل انڈیا نیوز نے انہیں یہ اعزاز بخشا ہے۔ مجھے کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میرے پروگرام میں شریک ہو کر جناب محمد شاہ نواز عطا نے مجھے نوازنے کا موقع فراہم کیا۔ واضح ہو کہ نرمل انڈیا نیوز گزشتہ روز جنداہا بلاک علاقہ کے 600 سے زائد طلباء و طالبات، 50 سے زائد اساتذہ کرام اور 1 درجن سے زائد سماجی،سیاسی اور صحافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے سرکردہ شخصیات کو نوازا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی ، تعلیمی میدان کے اشخاص اور طلباء و طالبات موجود تھے۔
ساتھ میں تصویر ۔
© Copyright All rights reserved by India Khabar 2026