Tranding

محمدﷺ سے محبت مغفرت بخشش ونجات کا ذریعہ. ڈاکٹرمحمدقمرالزماں قمر

بتیا

(محمد قمرالزماں) ادارہ ادب اسلامی ہند بتیا کی جانب سے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بتیا کے دولت خانہ پر سیرت النبیﷺ کے حوالے سے ایک ادبی وشعری نشست کا انعقاد ہوا جس کی صدارت بزرگ اور استاد شاعر جناب ابوالخیر نشتر نے کی اور نظامت کا فریضہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد قمرالزماں قمرؔصدر ادارہ ادب اسلامی ہند بتیا نے کہا کہ محمدﷺسے محبت، مغفرت ،بخشش اور نجات کا ذریعہ ہے افسوس ہے کہ محمدﷺسے محبت کا اظہار بھی حکومت وقت کو برداشت نہیں جس کی پاداش میں بیقصور شیدان محمدﷺ کو گرفتار کر جیل بھیج کر اپنی خفت کا ثبوت دیا جارہا ہے _ مفتی قمرالہدی‌‌نے تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے تقریب کا آغاز کیا _ ادارہ کے سکریٹری جناب فہیم حیدر ندوی نے "عصر حاضر میں آپﷺ کی رہنمائ " کے عنوان سے اپنا مقالہ پڑھا_ مہمان خصوصی جناب صفدر حسین پرنسپل لوریا گورنمنٹ ہائی اسکول نے سیرت کے حوالے سے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ رسولﷺکے اخلاق حسنہ کو عملی زندگی میں لانے کی ضرورت ہے اس کے بغیر ہم سچے اور اچھے مومن نہیں ہو سکتے _ اپنی بقا کے لئے ہم میں شاہین کی سی خاصیت کی اشد ضرورت ہے _ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جناب مفتی فیض نے کہا بہت افسوس کا مقام ہے کہ والدین اپنی بیٹیوں کو دیگر مال واسباب کیساتھ بوقت رخصت قران پاک بھی دیتے ہیں لیکن بیٹیاں اسے اپنے سسرال میں کبھی پڑھنا بھی گوارا نہیں کرتیں،جب وہ خود کلام پاک سے نا بلد ہونگی تو وہ اپنے بچوں کو کیا تربیت دینگی _ تقاریر کے سلسلہ کے بعد نعتیہ مشاعرہ کا دور چلا _ پیش خدمت ہیں شعرا کے نام اور ان کے اشعار..... جناب ابولخیر نشتر

ہر عمل آپکا عکس قرآن ہے

اور قرآن ہے آئینہ آپ کا

ان کے قدموں تلے آئے فتح و ظفر

جن کی آنکھوں میں تھا نقش پا آپ کا

افتخار وصی (کریک تیاوی)

جب محبت دوستی پہ انگلیاں اٹھنے لگیں

رہبروں کی رہبری پہ انگلیاں اٹھنے لگیں 

سورہ بقرا کی تلاوت ترجمہ اخلاص کا

ایسے پاگل مولوی پہ انگلیاں اٹھنے لگیں

جناب قاضی شمس الحق قاسمی

ہم ہیں نام محمد کے شیدا

جو بھی کرنا ہے کر لے زمانہ

مرتے دم تک محمد محمد 

کا رہے گا لبوں پہ ترانہ

جناب عبدالماجد 

منتظر تھا زمانہ نبی کے لئے

فضل ربی ہوا دیکھتے دیکھتے

نعرہ ء حق سے باطل کے ایوان میں

زلزلہ آگیا دیکھتے دیکھتے

عبدالصمد

مرے خدا میری آنکھوں کی زندگی کے لئے

مجھے دکھادے مدینہ بس اک گھڑی کے لئے

ان کے علاوہ جناب ڈاکٹر ظفر امام ، جناب مفتی قمرالہدی اور جناب مجیب الرحمن مجیب نے بھی سامعین کو اپنے نعتیہ کلام سے نوازا _ اخیر میں صدر ادارہ اسلامی ہند اور ناظم نے سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا -

Jr. Seraj Ahmad Quraishi
1

Leave a comment

Most Read

Advertisement

Newsletter

Subscribe to get our latest News
Follow Us
Flickr Photos

© Copyright All rights reserved by India Khabar 2025