مہمان خصوصی ندیم احیاء کے ہاتھوں تین کتابوں کا اجراء عمل میں ایا
کلچرل فیسٹ نے شوکت پردیسی جیسے گمنام شاعر منظر عام پر لایا:ندیم احمد
پٹنہ،
دبئی کی ادبی تنظیم نوشتہ کے زیر اہتمام اور ادبی ادارہ انشاد ممبئی اور ٹی رضا ہائی اسکول پٹنہ کے اشتراک سے پٹنہ کلچرل فسٹ کا انعقاد اتوار کو رویندر بھون، پٹنہ میں کیا گیا، جس میں ایک ہی شام داستان گوئی، قوالی اورمحفل مشاعرہ منعقد کئے گئے۔پروگرام کے مہمان خصوصی دبئی سے تشریف لائے ندیم احمد اور مہمانان کی موجودگی میں تین کتابوں کا اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر معروف شاعر عالم خورشید کو شاد عظیم آبادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔پھر شمع روشن کر کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ مہمان خصوصی ندیم احمد نے کہا کہ کلچرل فیسٹ کے پلیٹ فارم سے شوکت پردیسی جیسے گمنام شاعر کو رونما کرتے ہوئے منظر عام پر لایا گیا ہے۔ داستان گو سید ساحل آغا کی داستاگوئی سے سامعین خوب لطف اندوز ہوئے۔ سامعین کہانی سنتے سنتے ایسے کھو گئے جیسے محسوس ہوا کے وہ دوسری دنیا کا شیر کر رہے یوں۔سید ساحل آغا کی یہ خوبی ہے کہ اپنی کہانی سے لوگوں کو اپنی جانب مرغوب کر لیتے ہیں۔یہ داستان گوئ بہار کے لیے نایاب اور بے مثال ثابت ہوئی۔ وہیں 17 سالہ دوشیزہ کھنک جوشی کی صوفیانہ قوالی نے بھی سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔لوگوں نے تالیاں بجاکر خوب داد تحسین پیش کی۔سامعین خوب لطف اندوز ہوئے۔ پھر پٹنہ کلچرل فیسٹ کے تحت شاعر شوکت پردیسی کی یاد میں ایک مشاعرہ کا دور چلا۔ جس میں معروف شعراء ڈاکٹر نواز دیوبندی، اقبال اثر، ڈاکٹر کلیم قیصر، مہشر آفریدی، نعمان شوق، شاداب الفت، سلیم صدیقی، چراغ شرما، ریتیکا ریت اور ایم وارث کے اپنے اپنے لاجواب کلام سے سامعین لطف اندوز ہوتے گئے ۔ کسی شاعر نے غزل پیش کی تو کسی نے نظم کے اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔مذکورہ تینوں پروگراموں کو کامیاب بنانے میں دبئی کی ادبی تنظیم نوشتہ کے بانی احیا الاسلام بھوجپوری کی محنت و مشقت رنگ لائی۔ احیا الاسلام بھوجپوری نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بھرپور تعاون دیا ۔پٹنہ کلچرل فیسٹ کے تعاون کرنے والوں میں میڈیا پارٹنر قومی تنظیم پٹنہ، ریڈ ایف ایم، ہاسپیٹلٹی پارٹنر ، پریدھان،پستہ ہاؤس، بزم اردو دبئی اور ٹی رضا ہائی اسکول پٹنہ اور پٹنہ لیٹریری فیسٹیول (پی ایل ایف) نے پٹنہ کلچرل فیسٹ کو کامیاب بنانے میں اہم رول رہا ساتھ اس موقع پر سامعین کی تعداد جوش مار رہی تھی ان کا بھی احیاء الالسلام بھوجپوری نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
© Copyright All rights reserved by India Khabar 2025